1 جنوری 2015 - 11:35
شیخ سلمان کی رہائی کے لئے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ

جمعیت وفاق ملی بحرین کے سربراہ شیخ سلمان کی رہائی کے لئے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں جمہوریت کی بحالی کے لئے سرگرم تنظیم کے کارکنوں نے جمعیت وفاق ملی بحرین کے سربراہ شیخ سلمان کی رہائی کے لئے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرے میں آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین میں جمہوری اقدار کا خیال رکھا جائے ۔شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے خلاف دنیا بھر میں ردعمل سامنے آرہا ہے اور عالم اسلام کی اہم شخصیات ان کی رہائی کا مطالبہ کررہی ہیں۔

.......

/169