اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سری نگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے گورنر سے ملاقات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا عندیہ دے دیاہے۔ان کا کہنا تھا 87ء کے ہاؤس میں انہیں 55 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے تاہم انہیں حکومت بنانے کی جلدی نہیں۔دوسری طرف بی جے پی کے رہنما رام مادھو نے کہا کہ پی ڈی پی کی طرف سے ریاست کشمیر میں حکومت سازی کیلئے مذاکرات کی دعوت کا انتظار ہے۔انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ محبوبہ مفتی کی طرف سے بی جے پی کے ساتھ اتحاد اور مودی کے ساتھ کام کرنے پر آ مادگی خوش آئند ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲