28 دسمبر 2014 - 09:39
فلسطینیوں پر صیہونیوں کے مظالم کا سلسلہ جاری

صیہونی فوجیوں نے اپنے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے واقع ایک دیہات منہدم کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے گزشتہ شب جنوبی بیت لحم میں واقع زیاد ابو عین نامی دیہات پر حملہ کر کے اسے مسمار کر دیا۔ صیہونی بستیوں اور نسل پرستانہ دیوار کی تعمیر کی مخالف عوامی کمیٹی کے آرگنائزر محمد محیسن نے کہا ہے  کہ صیہونی فوجیوں کی اس کارروائي کے دوران فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئي جس کے نتیجے میں کم از کم ایک فلسطینی زخمی ہوگيا۔ محمد محیسن نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کو یہ بات جان لینی چاہۓ کہ فلسطینی صیہونی حکومت کے اقدامات کے مقابلے کے لۓ مغربی کنارے میں زیاد ابو عین دو اور زیاد ابو عین تین کے نام سے نئے دیہات تعمیر کریں گے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت ہمیشہ فلسطینی علاقوں پر حملوں اور فلسطینیوں کے گھروں اور ان کی زمینوں کے انہدام کے ذریعے ان کی زیادہ سے زیادہ زمینوں پر قبضے کے درپے رہتی ہے۔

.......

/169