26 دسمبر 2014 - 09:14
ڈاکٹر علی لاریجانی کی کربلا کے گورنر سے ملاقات

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے دورۂ عراق میں کربلا کے گورنر عقیل الطریحی سے ملاقات کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے دورۂ عراق میں کربلا کے گورنر عقیل الطریحی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے اربعین حسینی کی مناسبت سے کربلائے معلی میں زائرین کیلئے، کئے جانے والے اہتمام اور خاصطور سے ایرانی زائرین کے مسائل کے حل کیلئے عمل میں لائے جانے والے اقدامات پر عراقی حکام اور خاصطور سے منتظمین کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک فکری مرکز قائم کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ اربعین حسینی کے مراسم اور زیادہ عقیدت و اہتمام اور انتظامات کے ساتھ منعقد کئے جاسکیں۔انھوں نے کہا کہ ان کی نظر میں اربعین حسینی کے موقع زائرین کی منتقلی کیلئے ایک تجویز نجف اشرف سے کربلائے معلی کیلئے بجلی کی ٹرین چلائے جانے کے بارے میں ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نےکہا کہ تمام ثروتمند شیعہ مسلمان مل کر اس سلسلے میں تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ بجٹ فراہم کرسکتے ہیں تاکہ نجف اشرف سے کربلائے معلی کیلئے برقی ٹرین چلائی جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲