24 دسمبر 2014 - 11:28
تحریک فتح کے ایک رہنما کا قتل + تصویر

شام میں واقع ایک فلسطینی پناہ گزیں کیمپ میں تحریک فتح کے ایک رہنما کے قتل کی اطلاعات ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں یرموک فلسطینی پناہ گزیں کیمپ میں تحریک فتح کے ایک رہنما 54 سالہ محمد احمد مصطفیٰ طرویہ کو قتل کردیا گيا۔ رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی شام کو یرموک پناہ گزیں کیمپ میں فتح کے رہنما محمد احمد مصطفی طرویہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔ فلسطین کی تحریک فتح نے اس طرح کی کارروائيوں کا مقصد ملت فلسطین کے اعلی مقاصد کو نقصان پہنچانا قراردیا ہے۔

.......

/169