اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران شام کے بحران کے حل سے متعلق مصر کی تجویز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے ختم کرنے سے متعلق مصر کے موقف کو ایک مثبت اور آگے کی جانب ایک قدم جانتا ہے۔ علی لاریجانی نے مزید کہا کہ شام کے بحران کو ماضی کے سخت مواقف کے بجائے سیاسی طریقے سے حل کرنا ایک مثبت امر ہے ۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی خطےکے بعض اسلامی ممالک کے دورے پر ہیں۔ وہ شام اور لبنان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج صبح عراق پہنچے ہیں جہاں انھوں نے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی ہے۔
........
/169