21 دسمبر 2014 - 14:59
طالبان کا سرغنہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کا دعوی

دہشت گرد گروہ تحریک طالبان کا سرغنہ ملا فضل اللہ ایک ہوائي حملے میں مارا گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی کے سر‏غنہ ملا فضل اللہ کو ہلاک کردیا گیا ہے-

اس رپورٹ ميں بتایا گيا ہے کہ افغانستان میں روپوش ملا فضل اللہ ہفتے کے روز ایک ہوائی حملے میں ہلاک ہوگيا ہے- گلف نیوز کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ہے کہ ملا فضل اللہ، پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کاروائی کے دوران مارا گيا ہے-

تحریک طالبان پاکستان کے سر‏‏غنہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متلعق ابھی تک کوئي باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم اسلام آباد میں ایک سرکاری ذريعے نے گلف نیوز کو بتایا ہے کہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی خبر جلد ہی جاری کردی جائے گي-

اس ذریعے کے مطابق ملا فضل اللہ کی لاش کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کئے جانے کا امکان ہے-

اس ذریعے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو دہشت گرد گروہ تحریک طالبان کے سرغنہ کے خلاف کی جانے والی کاروائی سے متعلق تفصیلات سے ہفتے کے روز ہی مکمل طور پر باخبر کردیا گیا تھا-

۔۔۔۔۔۔۔

/169