اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے دفاعی افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پیٹر لیرنر نے کہا ہے کہ یہ کارروائی حماس کی طرف سے جمعے کے دن جنوبی اسرائیل میں کئے گئے ایک راکٹ حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ واضح ہو کہ اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔ حالیہ پچاس روزہ جنگ اور اگست میں طے پانے والے فائر بندی کے معاہدے کے بعد اس علاقے میں تشدد کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
.......
/169