اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں کرد پیشمرگہ فورسز نے طویل محاصرے کے بعد صوبے نینوا میں شہر سنجار کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کردستان قومی سلامتی کونسل کے مشیر مسروربارزانی نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا ہے کہ کرد پیشمرگہ فورسز نے سنجار کا محاصرہ توڑتے ہوئے اس علاقے کے تین اہم قصبوں اور دیہاتوں کو آزاد اور وہاں یرغمال بنائے گئے ایزدی قبیلے کے سینکڑوں افراد کو رہا کرالیا ہے۔ اس کاروائی کے دوران داعش دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا اور اس گروہ کے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر عراقی فوجیوں اور عوامی رضاکاروں نے صوبے صلاح الدین کو داعش دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے اور عراقی فوجی عوامی رضاکاروں کے تعاون سے مسلسل پیش قدمی کررہے ہیں جہاں داعش دہشتگرد گروہ کے افراد، پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔ اس کاروائی میں بھی داعش دہشتگرد گروہ کے درجنوں افراد مارے گئے ہیں۔














































...............
۲۴۲