اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے علاقے القلمون میں دہشتگرد گروہ داعش اور فری سیرین آرمی نامی گروہ کے عناصر کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ان گروہوں کے متعدد عناصر ہلاک اور زخمی ہوگۓ ہیں۔
لبنان کے ٹی وی چینل المیادین کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے دن شام کے القلمون شہر میں دہشتگرد گروہ داعش اور فری سیرین آرمی نامی گروہ کے عناصر کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن کے نتیجے میں ان گروہوں کے دس عناصر ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگۓ ہیں۔ القلمون شہر میں دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنے نے دہشتگردوں کو حکم دیا ہے کہ وہ بیعت کی مخالفت کرنے والوں کے سر قلم کردیں ۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک اور دہشتگرد گروہ جبھۃ النصرہ کے عناصر بھی داعش کے عناصر سے مقابلے کے لۓ ان جھڑپوں میں شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲