17 دسمبر 2014 - 13:48
علی شمخانی کی عراقی اسپیکر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ عراق میں دینی مرجعیت کا اتحاد و وحدت پر مبنی رویّے اور دہشتگردوں کے خلاف مقابلے کے لئے عوامی فورسز کی تشکیل نے، عراق میں مقامی اور پائیدار سیکیورٹی کے لئے زمین فراہم کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے آج تہران میں عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کے ساتھ ملاقات میں، عراق اور 60 ملکوں کے دو کروڑ سے زیادہ زائرین اربعین حسینی(ع) کی مکمل سیکیورٹی کو سیکیورٹی کی برقراری کے لئے عراق کے سیکیورٹی حکام کی صلاحتوں اور طاقت و توانائی کا آئينہ دار قرار دیا اور کہا کہ سیکیورٹی امور کے حوالے سےعراق میں غیرملکی فورسز ضرورت نہیں ہے۔ شمخانی نے تاکید کی عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کو شکست دینے کے تجربے اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والے حوصلوں سے، بڑی کامیابیاں حاصل اور عراق کے ستم رسیدہ عوام کی امن و سلامتی بحال ہوگی۔ عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ایران، علاقے میں امن و استحکام کی برقراری اور جمہوریت کی حمایت میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور بغداد، تہران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے ذریعے، علاقائی استحکام میں اضافے اور عراق میں اقتصادی ترقی و پیشرفت کی کوشش میں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169