16 دسمبر 2014 - 07:32
عراق، داعش دہشتگردوں کے ہولناک جرائم جاری

عراق میں داعش تکفیری دہشتگردوں نے موصل کے علاقے میں کم از کم تیس عراقی جوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے شہر موصل میں پیر کے روز یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان عراقی جوانوں نے عراقی فوجیوں کے خلاف جنگ میں داعش دہشتگرد گروہ میں شامل ہونے سے انکار کردیا جس پر داعش تکفیر دہشتگردوں نے انھیں تختۂ دار پر لٹکا دیا۔ عراق میں داعش دہشتگرد، ایک سے زیادہ مرد کے حامل گھرانوں کے افراد کو اپنے گروہ میں شمولیت پر مجبور کررہے ہیں اور انکار کرنے پر وہ ہر عراقی مرد کے عوض پندرہ لاکھ عراقی دینار ادا کرنے پر مجبور کرتے ہیں ورنہ انھیں موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں۔ان تکفیری دہشتگردوں نے عراق کے شہر موصل پر، دس جون سے قبضہ کررکھا ہے۔عراق کے بعض شمالی اور شمال مغربی علاقے اس وقت بھی داعش دہشتگردوں کے کنٹرول میں ہیں جہاں وہ مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو وحشیانہ طریقے سے تہ تیغ کرتے رہے ہیں۔عراق کے حکام نے اپنے ملک میں دہشتگردی کی حمایت کرنے کی بناء پر بارہا خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب اور قطر پر شدیدتنقید کی ہے۔

.......

/169