اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس مقابلے میں ہلاک چار دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔ ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔ مظفر گڑھ کے علاقے محمود کوٹ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام۔ پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، عبدالغنی اور عبداللہ کا ملتان اور محمد نور کا تعلق کراچی سے ہے جو مبینہ خودکش بمبار بتایا جاتا ہے۔ چوتھا دہشت گرد سلطان محمود ڈیرہ غازی خان کا رہنے والا تھا۔ ڈی پی او رائے ضمیر الحق کہتے ہیں حساس اداروں کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، پندرہ راکٹ لانچر، چالیس دستی بم، بھاری مقدار میں بارود اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر مظفر گڑھ میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے اور گذشتہ کئی روز سے ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 8 خودکش جیکٹس، 7 دستی بم، راکٹ لانچرز، غیر ملکی اسلحہ، پاسپورٹس اور جہادی لٹریچر بھی برآمد ہوا، ملزمان کا تعلق پنجابی طالبان کے ابو عبداللہ گروپ سے ہے۔

![]()
| مظفرگڑھ، چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک |
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
| مظفرگڑھ، چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک |
۔۔۔۔۔۔۔
/169











