15 دسمبر 2014 - 05:32
ایٹمی توانائی کا حصول ایران کا حق ہے

ایران نے کہا ہے کہ پر امن ایٹمی توانائی کا حصول ملت ایران کا حق ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تشخیص مصلحت نطام کونسل کے اسٹریٹیجک تحقیقات کے مرکز کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے پرامن ایٹمی توانائي کے حصول کو ملت ایران کا حق قراردیا ہے۔ انہوں نے تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این پی ٹی معاہدے کی بنیاد پر ایران کو پرامن ایٹمی توانائي سے استفادے کا حق حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران، پوری آزادی و اختیار کے ساتھ اور کسی پر انحصار کے بغیر بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے، تحقیقیاتی ری ایکٹر پر کام کرتا رہے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات میں جو غلط دعوے کئے گئے اس سے صرف مذاکرات طولانی ہوئے اور امریکیوں کا رویہ مذاکرات کی مدت میں توسیع کا سبب بنا ہے۔
علی اکبر ولایتی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات کے مقابل فریق بھی ایران کے حق کو باضابطہ تسلیم کریں تو مذاکرات پوری طرح سے نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔

/169