14 دسمبر 2014 - 14:58
داعش کے خلاف اتحاد ایک نمائشی اقدام ہے

ایران کے وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف تشکیل دیا جانے والا اتحاد ایک نمائشی اقدام ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف تشکیل دیا جانے والا اتحاد ایک نمائشی اقدام ہے۔ انھوں نے رشیا ٹو ڈے ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ عراق میں امریکہ کی سرکردگی میں قائم ہونے والے اتحاد کے نمائشی اقدام سے داعش جیسے دہشتگرد گروہ کا خاتمہ کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ ایران کے وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے داعش کے ٹھکانوں پر کئے جانے والے امریکی حملوں کو بھی غیر موثر قرار دیا اور کہا کہ دہشتگرد گروہوں کو اگر ہوائی حملوں سے ختم کیا جانا ممکن ہوتا تو ابتک داعش کے خلاف تشکیل پانے والا اتحاد کامیاب ہوچکا ہوتا۔انھوں نے کہا کہ عراق میں داعش دہشتگرد گروہ نے چھاپہ مار جنگ شروع کردی ہے اور عوامی اتحاد و یکجہتی سے ہی اس گروہ کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ جس گروہ کو خود امریکہ نے اپنے اتحادیوں سے مل کر قائم کیا اور اسے ہر طرح کے ہتھیار اور مالی مدد فراہم کی، اسے دکھاوے کے ہوائی حملوں سے کیسے ختم کیا جاسکتا ہے؟۔

.......

/169