14 دسمبر 2014 - 13:19
ایران کی مذاکراتی ٹیم کل جنیوا روانہ ہوگی

اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم، مذاکرات میں سات مہینے کی توسیع کی مدت میں، جوہری مذاکرات کے پہلے دور میں شرکت کے لئے کل بروز پیر جنیوا روانہ ہوگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزراء خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی، جنیوا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ایران کے وفد کی قیادت کرینگے۔
طے شدہ پروگرام کے مطابق ایران کی جوہری مذاکرات کی ٹیم، امریکہ اور دیگر ملکوں کے وفود کے ساتھ دوجانبہ مذاکرات بھی منعقد کرگی۔
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان نائب وزراء خارجہ کی سطح کے جوہری مذاکرات 17 دسمبر 2014 کو جنیوا میں منعقد ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا قبلی دور 17 نومبر سے 24 نومبر آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقد ہوا تھا۔ جس میں فریقین نے مذاکرات میں سات مہینے اور سات روز کی توسیع کردی تھی۔

.......

/169