9 دسمبر 2014 - 12:19
بحرین میں بم دھماکہ، پولیس اہلکار ہلاک

بحرین کی وزارت داخلہ نے بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  آناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہےکہ ملک کے مغربی علاقے میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بحرین کا ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بحرین کی حکومت خود اس طرح کے بم دھماکوں میں ملوث ہے ۔ ان بم دھماکوں کی وجہ سے وہ اپنے داخلی مخالفین پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے۔ بحرین کے حکام ہمیشہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے اپنے مخالفین پر اس طرح کے حملوں کا ذمےدار قرار دیتے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب فروری دو ہزار گیارہ میں بحرین میں عوام کی انقلابی تحریک شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم ایک سو ستّر شہری پرامن مظاہروں کے دوران اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲