9 دسمبر 2014 - 03:08
عراق، داعش کا سرغنہ ہلاک

عراق کے موصل سٹی میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں داعش کا ایک اہم دہشت گرد کمانڈر مارا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق "ابو عبداللہ كوسووي" نامی داعش کا دہشت گرد تلعفر ہوائی اڈے کے قریب سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں مارا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب چھ گاڑیوں کا ایک قافلہ، خالد فوجی چھاؤنی کی طرف بڑھ رہا تھا۔

دوسری طرف عراق کے ایک دفاعی گروپ موصل بریگیڈ نے داعش کے دو دہشت گردوں کو گھات لگا کر ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
.......

/169