9 دسمبر 2014 - 02:38
امريکا ميں انساني حقوق کے خصوصي رپورٹر کي تعيناتي پر زور

اسلامي جمہوريہ ايران کي عدليہ ميں انساني حقوق سے متعلق بين الاقوامي شعبے کے سربراہ نے کہا کہ امريکا ميں انساني حقوق کي پامالي کا جائزہ لينے کےلئے ايک خصوصي رپورٹر مقرر کيا جانا چاہئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ايراني عدليہ ميں انساني حقوق سے متعلق عالمي شعبے کے سربرا کاظم غريب آبادي نے ايک بيان ميں کہاکہ امريکا ميں جس بڑے پيمانے پر انساني حقوق کي خلاف ورزي ہورہي ہے ا س کے لئے ايک خصوصي رپورٹر مقرر کيا جانا چاہئے –

انہوں نے مطالبہ کيا کہ امريکا ميں انساني حقوق کي پامالي کا اقوام متحدہ ، انساني حقوق کونسل اور ديگر عالمي اداروں ميں جائزہ لياجائے –
کاظم غريب آبادي نے کہاکہ آج جب امريکا ميں انساني حقوق کي کھلي خلاف ورزي ہورہي ہے تو مغربي ملکوں کي طرف سے کوئي آواز نہيں اٹھ رہي ہے –
دوسري جانب سياہ فام امريکي نوجوانوں کے قاتل سفيد فام امريکي پوليس اہلکاروں کو بري کردينے کے خصوصي جيوري کے فيصلے پر شيکاگو ميں مذہبي رہنماؤں نے احتجاج کيا ہے –
فرگوسن اور نيويارک ميں دو سياہ فام امريکي باشندوں کي پوليس کے ہاتھوں ہلاکت کے واقعات کے بعد جيوري کے ذريعے ان پوليس اہلکاروں کو بري کردينےکے فيصلے پر شيکا گو ميں مذہبي رہنماؤں نے پرامن احتجاجي ريلي نکالي –
اس درميان امريکا ميں ہونےوالے تازہ ترين سروے ميں کہا گيا ہے کہ امريکا کے زيادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک کے پہلے سياہ فام صدر کے دور ميں امريکا کے اندر کالے اور گورے شہريوں کے درميان فاصلہ کافي زيادہ بڑھ گيا ہے –
بلومبرگ کے سروے کےمطابق امريکا کے ترپن فيصد لوگوں کا کہنا ہے کہ امريکي معاشرے ميں سفيد فام باشندوں اور سفيد فام باشندوں کے درميان تعلقات باراک اوباما کے دورہ صدارت ميں زيادہ بدترہوئے ہيں –
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ امريکي صدر باراک اوباما نے ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ امريکا ميں نسل پرستي کي جڑيں کافي پراني ہيں اور اس کو ختم ہونےميں وقت لگے گا –
.......

/169