اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان گروہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے صوبے قندھار میں واقع میوند میں مقامی انتظامیہ کے ہیڈآفس کو کار بم دھماکے سے تباہ کردیا ہے جبکہ اس کار بم دھماکے کے بعد طالبان گروہ کے افراد میوند کی کمشنری میں داخل ہوگئے۔اس حملے میں ممکنہ نقصان کے بارے میں ابتک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ طالبان گروہ کے ایک اور ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی دعوی کیا ہے کہ طالبان گروہ نے بگرام کے ہوائی اڈے پر بھی حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں بگرام ایرپورٹ کو ایک میزائل کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے بارے میں سرکاری ذرائع کی جانب سے ابتک کسی بھی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔
.......
/169