اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے واشنگٹن صہیونیوں کے اجلاس میں اپنے ویڈیو خطاب میں تاکید کی کہ اسرائیل کی سیکیورٹی کے بغیر امن کو خواب شرمند تغیر نہیں ہوسکتا اور اسرائیل کے فوجیوں کی موجودگی، سیکیورٹی کی بقا کی ضمانت ہے۔
نتن یاہو نے فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے ساز باز مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ محمود عباس فلسطینی مزاحمت کے حامی ہیں۔ واضح رہے کہ نتن یاہو نے یہ شرط ایسے میں پیش کی ہے کہ ملت فلسطین، فلسطینی مہاجرین کی وطن واپسی پر تاکید کرتی ہے۔
.......
/169