اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت داخلہ نے اتوار کے دن کہا ہے کہ یمن کے صوبوں خصر موت، شبوہ میں ہر طرح کے ممکنہ دہشتگردانہ حملوں کے مقابلے کے لۓ چوکس کردیا گيا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حضر موت اور شبوہ صوبوں میں حکومتی اداروں ، فوجی چھاؤنیوں اور بنیادی تنصیبات کے ارد گرد حفاظتی انتظامات سخت کردیۓ گۓ ہیں۔ اور چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ یمن کی وزارت داخلہ نےکہا ہے کہ یہ اقدامات ممکنہ دہشتگردانہ اقدامات اور امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہر کوشش کی روک تھام کے لۓ کۓ گۓ ہیں۔
.......
/169