7 دسمبر 2014 - 12:33
شام کی استقامت نے سازشوں کو ناکام بنادیا،مالکی

عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی استقامت نے مغرب کی سازشوں پر پانی پھیر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی استقامت نے مغرب کی سازشوں پر پانی پھیر دیا۔ انھوں نے المنار ٹی وی چینل سے گفتگو میں شامی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے مغرب، خاصطور سے امریکہ کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے عوام کی جانب سے اپنے ملک کے نظام حکومت کی حمایت اور شامی حکومت کی استقامت نے ہر قسم کی سازش کو ناکام بنادیا۔ نوری المالکی نے عراق کے حالات کا بھی ذکر کیا اور اپنے ملک کو علاقے کا ایک اہم قرار دیا اور کہا کہ عراق میں داعش کے قدم جمانے میں بعض عراقی فوجی کمانڈروں اور حکومت مخالفین کی سازش و بغاوت کار فرما رہی ہے تاہم دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور عراقی فوج کے ساتھ تعاون اور دہشتگردوں کے خلاف جدوجہد میں عراق کے عوامی رضاکاروں کا عمل، کہ جس کے نتیجے میں نمایاں کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں، عراق کیلئے قابل افتخار ہے۔انھوں نے عراق کی تقسیم کے حوالے سے بھی رچائی جانے والی خطرناک سازش کی طرف اشارہ کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ عراقی قوم، اس سازش کے مقابلے میں بھی مکمل طور پر ڈٹی ہوئی ہے۔

.......

/169