6 دسمبر 2014 - 12:26
اسرائیل میں سیاسی بحران میں شدت

ایران کے سیاسی مسائل کے ماہر نے کہا ہے کہ ، اسرائیلی کابینہ میں شدید اختلافات کے سبب،قبل از وقت انتخابات کے اعلان کی وجہ، سیاسی بحران میں شدت آنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سیاسی مسائل کے ماہر نے کہا ہے کہ ، اسرائیلی کابینہ میں شدید اختلافات کے سبب،قبل از وقت انتخابات کے اعلان کی وجہ، سیاسی بحران میں شدت آنا ہے۔ سیاسی مسائل کے ماہر احمد کاظم زادہ نے آج تہران سے شائع ہونے والے اخبار جوان میں لکھا ہے کہ صہیونی حکومت کی وفاقی کابینہ میں شدید اختلافات اور سیاسی بحران میں شدت ہی اس بات کا باعث بنی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو، قبل از وقت انتخابات کے انعقاد پر مجبور ہوئے ہیں۔سیاسی مسائل کے اس ماہر نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی حالات نے صہیونی حکام کو قبل از وقت انتخابات پر مجبور کردیا ہے۔اس مقالے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی کانگریس کے حالیہ انتخابات میں، ریپبلکن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اوراس امر کے پیش نظر کہ حالیہ برسوں میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو فروغ ملا ہے، اس لئے ایسا سمجھا رہا ہے کہ نتنیاہو قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے ذریعے، دونوں فریق کے قانون ساز اداروں کے درمیان ہم آہنگی لانے کے درپے ہيں۔ اس سیاسی مسائل کے ماہر کے مطابق اسرائیل میں سیاسی بحران ایسی حالات میں شدت اختیار کرگئے ہیں کہ فلسطین کو سرکاری حيثيت سے تسلیم کئےجانے کے سلسلے میں، یورپی ملکوں کی بہت سی پارلیمانوں میں جائزہ لیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ میں شدید اختلافات کے بعد، مارچ 2015 میں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔

.......

/169