اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایڈمرل علی فدوی نے آج ایران کے جنوب میں واقع ساحلی شہر بندر عباس میں بحریۂ کی صنعت کے موضوع پر 16 ویں سیمینار کی افتتاحی تقریب میں کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے صنعت و سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مقامی سسٹم اور موجودہ توانائیوں اور متناسب حالات کی وجہ سے، ترقی و پیشرفت کی عظیم چوٹیاں سر کی ہیں۔ ایڈمرل علی فدوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران، سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعت کے شعبوں میں بہت آگے نکل گيا ہے، کہا کہ بحریۂ کی صنعت کے شعبے میں بھی حتمی طور پر جدید قسم کے سسٹم تیار کرنے کے لئے بھرپور توانائيوں کو بروئے کار لایا جائے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کی بحریۂ کی صنعت میں مقامی توانائیوں پر انحصال کرتے ہوئے، اس شعبے میں ترقی و پیشرفت کے منازل طے کیئے جارہے ہیں۔
.......
/169