2 دسمبر 2014 - 12:08
داعش کی بیخ کنی کے لۓ بجٹ میں سات گنا اضافہ

عراق کی سرزمین سے دہشتگرد گروہ داعش کی بیخ کنی کے لۓ وزارت دفاع کا بجٹ سات گنا زیادہ کردیا گيا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی سرزمین سے دہشتگرد گروہ داعش کی بیخ کنی کے لۓ وزارت دفاع کا بجٹ سات گنا زیادہ کردیا گيا ہے۔  سعودی عرب کے ٹی وی چینل الحدث کی رپورٹ کے مطابق عراق کی کابینہ نے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد  عراقی وزارت دفاع کے لۓ بجٹ میں تیئیس ارب ڈالر مختص کۓ ہیں جو کہ گزشتہ برس کی نسبت سات گنا سے زیادہ ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کا آئندہ سال کا بجٹ تقریبا ایک سو ارب ڈالر ہوگا۔ عراق کی قومی سلامتی کونسل کے سابق مشیر موفق الربیعی نے ملک کے مجموعی بجٹ میں وزارت دفاع کو ترجیح دیۓ جانے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ عراقی سیکورٹی فورسز اس ملک کے بعض علاقوں پر قبضے کرنے والے دہشتگردوں کا مقابلہ کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲