1 دسمبر 2014 - 19:23

يورپي پارليمان کے سربراہ نے يوروزون ميں بڑھتے ہوئے اقتصادي بحران پر تشويش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ يورپي يونين اپنے نوجوانوں کے لئے امن و سکون فراہم نہيں کررہي ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق يورپي پارليمان کے سربراہ مارٹين شولز نے اپنے ايک انٹرويو ميں اس سوال کا اعادہ کرتے ہوئے کہ يورپ کو کس طرح نجات دلائي جاسکتي ہے کہاکہ يورپي يونين نے طويل عرصے سےيہ وعدہ کررکھاتھا کہ نئي نسل کے لئے بہترين زندگي کے مواقع فراہم ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ يہ وعدہ ابھي بھي دوہرايا جارہا ہے ليکن اس پرعمل نہيں ہورہا ہے . انہوں نے کہا کہ يورپي يونين اپنے نوجوانوں کو امن و سکون فراہم نہيں کرپارہي ہے , بلکہ اس نے اپنے نوجوانوں کو منڈيوں اوربينکوں کي ابترصورتحال ہي تحفے ميں دي ہے  جس کے نتيجے ميں قوموں کي دولت برباد ہورہي ہے۔

اگرچہ يورپي يونين، يورپي ملکوں کے درميان اتحاد اور تعاون کے لئے وجود ميں آئي تھي ليکن بعض ملکوں کي بحراني اقتصادي صورتحال اور زبردست مالي بحران نے اس يونين کو اس کے اہداف و مقاصد سے کافي دور کرديا ہے.

.......

/169