30 نومبر 2014 - 16:31
میانمار کے مسلمانوں کو جبری انخلا کا سامنا

ميانمار کي حکومت روہنگيا مسلمانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر رہي ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روہنگيا مسلمانوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے ايک کارکن کے مطابق ميانمار کي حکومت مسلمانوں کي بے دخلي کے منصوبے پر عمل کر رہي ہے- اقوام متحدہ پہلے ہي روہنگيامسلمانوں کودنيا کي مظلوم ترين اقليت قرار دے چکي ہے-

روہنگيا مسلمانوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے ايک کارکن صفي اللہ نے بتايا ہے کہ ميانمار کے مسلمانوں کو تشدد کے ذريعے ملک چھوڑنے پر مجبور کيا جارہا ہے-

انہوں نے کہا کہ انساني اسمگلنک کرنے والے اسمگلر ملائيشيا اور ديگر ملکوں کي جانب فرار ہونے والے روہنگيا مسلمانوں ميں مسلسل خوف و ہراس پھيلا رہے ہيں-
لانچوں اور چھوٹےبحري جہازوں سے ميانمار سے ملائيشيا پہنچنے والے روہنگيا مسلمانوں نے بھي اس کي بات کي تصديق کي ہے کہ دوران سفر خواتين کو انتہا درجے کي بدسلوکي کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

قابل ذکر ہے کہ ميانمار کي حکومت روہنگيا مسلمانوں کو اپنے ملک کا شہري نہيں سمجھتي –
انتہا پسند بدھسٹوں کے حملوں کے نتيجے ميں سيکڑوں مسلمان جانبحق اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہيں-
ہزاروں کي تعداد ميں روہنگيا مسلمان ہسمايہ ملکوں ميں قائم کيمپوں ميں انتہائي کسمپرسي کي زندگي گزار رہے ہيں-

.......

/169