28 نومبر 2014 - 16:19
غزہ پٹی میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خدشہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ سے وابستہ روزگار ریلیف اور ورکس ایجنسی نے غزہ پٹی میں انسانی المیہ رونما ہونے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ سے وابستہ روزگار ریلیف اور ورکس ایجنسی نے غزہ پٹی میں انسانی المیہ رونما ہونے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے۔ فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں سیلاب کے باعث سیکڑوں خاندان بےگھر ہوگئے ہيں اور اس ایجنسی نے اس علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔ درایں اثنا اس ایجنسی کے کمشنر پیر کراھنبول نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کی انسانی صورت حال نہایت ناگوار ہے اور اگر امداد کے لئے کوئی اقدام نہ کیاگیا تو فلسطینیوں کو انسانی المیہ کے سامنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲