اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر علیحدگی پسندوں اور ہندستانی فوج کے درمیان جھڑپ میں نوافراد کے مارے جانے کی خبر ہے مرنے والوں میں تین شہری بھی شامل ہیں ۔ ہندوستان کے زيرکنٹرول جموں کے علاقے ارنیا سیکٹر میں علحدگی پسندوں اور ہندوستانی فوج کے درمیان جھڑپ چھ گھنٹوں سے جاری ہے۔ ہندوستانی حکام کے مطابق بعض علحدگی پسندوں نے ایک خالی بنکر پر مورچہ بندی کر رکھی ہے اور وہ بھاری اسلحے سے لیس ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین شہریوں سمیت نو افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ دو ہندوستانی فوجی زخمی ہیں ۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کوئی فوجی ہلاک ہوا ہے یا نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲