25 نومبر 2014 - 10:43
حکومت کے خلاف بحرینی علماء کا دھرنا

بحرینی علماء نے اس ملک کی آل خلیفہ حکومت کے علماء مخالف اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دھرنا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق  بحرین کے علماء کی ایک تعداد نے آج منگل کے روز اس ملک کے جید عالم دین شیخ عیسی قاسم کے گھر پر سکورٹی فورسیز کے حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے گھر کے سامنے دھرنا دیا ہے۔ آل خلیفہ کی سکورٹی فورسیز نے آج صبح شیعہ آبادی والے علاقے "الدراز" میں واقع شیخ عیسی قاسم کے گھر پر دھاوا بول دیا اور ان کے گھر کی تلاشی لی۔آل خلیفہ نے یہ اقدام اس کے بعد کیا ہے کہ بحرین ميں عوامی ریفرنڈم کے نتائج سامنے آگئے ہيں جس کی بنیاد پر 1۔99 فیصد بحرینیوں نے،نئے سیاسی نظام کے انتخاب کے ذریعےاپنی سرنوشت کے تعین کے حق کا مطالبہ کیا ہے۔

.......

/169