20 نومبر 2014 - 10:01
ایٹمی بجلی گھروں کا ایندھن ایران میں ہی بنایا جائےگا، صالحی

ایران کے، ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ طے پانے والے حالیہ سمجھوتے کے پیش نظر ایٹمی بجلی گھروں کیلئے ایندھن، ایران میں ہی تیار کیا جائے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے، ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ طے پانے والے حالیہ سمجھوتے کے پیش نظر ایٹمی بجلی گھروں کیلئے ایندھن، ایران میں ہی تیار کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں نئے ایٹمی بجلی گھر بنانے کے سلسلے میں گذشتہ سال سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں تین سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔انھوں نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر سے جاری استفادے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اس بجلی گھر کے ذریعے سات ہزار کلو واٹ فی گھنٹہ، بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ایران کے، ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا کہ تہران یورینیم کی افزودگی کی توانائی رکھتا ہے اور اس نے تہران کے ری ایکٹر کی ضرورت کا ایندھن بھی خود تیار کیا ہے جبکہ اراک بجلی گھر کے ایندھن کی پیداوار کو جوہری مذاکرات کی بناء پر روک دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئے ایٹمی بجلی گھروں کے بارے میں ایران اور روس کے درمیان طے پانے والے حالیہ سمجھوتوں سے ایران اور گروپ پنچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات میں تہران کا موقف مزید مستحکم ہوگا۔

.......

/169