اہل یت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف یورپ و امریکہ کی تمام پابندیاں، ایک ساتھ اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مہر نیوز ایجنسی سے گفتگو میں، گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کے خلاف یہ تمام پابندیاں، جوہری مسئلے کو بہانہ بناکر عائد کی گئی ہیں اور یہ مسئلہ حل ہوجانے کی صورت میں پابندیوں کو جاری رکھے جانے کا، کوئی منطقی جواز نہیں پایا جاتا۔ علاءالدین بروجردی نے کہا کہ ایران نے جوہری مسئلے میں مکمل صداقت کے ساتھ عمل کیا ہے اور طے پانے والے سمجھوتے کی بنیاد پر عملی اقدامات کئے ہیں اسلئے مقابل فریق کی جانب سے بھی، ویسے ہی اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت ہے تاہم ایران، امریکہ کی زیادہ پسندی سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگا۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ ویانا میں ہونے والے آئندہ مذاکرات میں، جو بظاہر مذاکرات کا آخری دور ہوگا، امریکہ، مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے منطقی رویہ اختیار کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲