13 نومبر 2014 - 10:36
عراق میں فوج کے سینئر کمانڈر برطرف

عراقی وزیراعظم نے فوج کے کچہ سینئرکمانڈروں کو برطرف کردیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسکائ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزيراعظم حیدرالعبادی نے آج اپنی فوج کے چھبیس کمانڈروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ فوجی کمانڈر وزارت دفاع کے اہم عہدوں پرفائز تھے۔
ان فوجی کمانڈروں کی برطرفی کی اہم وجہ، داعش کے مقابلے میں کمزور کارکردگی اور مختلف گروہوں کے ساتھ ساز باز بتائي گئی ہے۔
وزیراعظم کے حکم کے مطابق دس فوجی کمانڈروں کو ریٹائرمنٹ دے دی گئي ہے۔
عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر کے حکم سے وزارت دفاع میں
 مزید اٹھارہ افراد کو منصوب کیاگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲