اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی حکام کی جانب سے اپنے ملک میں داعش دہشتگرد گروہ کے وجود کےانکار کے باوجود، مقامی ذرائع ابلاغ نے صوبہ پنجاب میں اس گروہ کے عناصر کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
پاکستان کےمقامی ذرائع نے آج داعش دہشتگرد گروہ کی حمایت کے الزام میں پانچ افراد کی گرفتاری اور شہرملتان میں ان کے پوسٹر تقسیم کئے جانے کی خبر دی ہے۔
ان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کچہ نامعلوم افراد نے ابھی حال ہی میں شہر ملتان اور لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے کچہ شہروں میں داعش کی حمایت میں دیوار پر نعرے اور پوسٹر چسپاں کئے جانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کراچی سے بھی اسی طرح کی رپورٹیں ملی ہیں اور اس کےباعث صوبہ سندہ کے سیکورٹی حکام میں تشویش پائي جاتی ہے۔
کراچی پولیس نے اس طرح کی حرکت کرنے والوں کا پتہ لگانا شروع کردیا ہے۔جبکہ بلوچستان پاکستان کی صوبائی حکومت نے بھی ایک خفیہ رپورٹ میں ملک کے سیکورٹی اداروں کو صوبے کے عوام میں داعش دہشتگردگروہ کےافکار کی جانب محسوس طور پر رجحان بڑھنے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲