اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپین کے شمال مشرقی علاقے کیٹالونیا میں ہونے والے غیر سرکاری ریفرنڈم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اسّی فیصد عوام نے اس علاقے کی آزادی کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔یہ ریفرنڈم اس وقت کرائے گئے جب اسپین کی آئینی عدالت نے باضابطہ طور پر اس ریفرنڈم کو مسترد اور اس کے انعقاد کو غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔دوسری طرف اسپین کے وزیر انصاف رافائل نے اس ریفرنڈم کے نتائج کو مسترد کر دیا۔ یہ ایسے میں ہے کہ کیٹالان رہنما اور کیٹالونیا کے صدرآرتھرماس نے علامتی ریفرنڈم کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی سے باضابطہ ریفرنڈم کی راہ ہموار ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں سے صلاح و مشورہ ایک تاریخی جیت ہے جس سے مکمل ریفرنڈم کے لئے پلیٹ فارم تیار ہوگیاہے۔واضح رہے کہ اس علامتی ریفرنڈم کے نتائج پر عمل ضروری نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲