11 نومبر 2014 - 05:39
پاکستان کے وزیر اعظم جرمنی کے دورے پر

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے،جرمنی پہنچنے پر نوازشریف کا برلن کے ٹیگل ملٹری ایئر بیس پر پرتپاک استقبال کیا گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے،جرمنی پہنچنے پر نوازشریف کا برلن کے ٹیگل ملٹری ایئر بیس پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر جرمنی گئے ہیں  جنہیں جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے دورے کی دعوت دی تھی۔ نواز شریف کے ہمراہ کلثوم نواز کے علاوہ معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر حکام بھی شامل ہیں۔ دورے کے دوران پاکستانی وزیراعظم نوازشریف اپنی میزبان جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے ۔ اس موقع پردونوں رہنماؤں کے علاوہ  وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون، پہلےسے موجود عوامی سطح پر رابطوں میں فروغ کے امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری بالخصوص انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دی جانے والی ترغیبات اور مراعات سے جرمن چانسلر کو آگاہ کریں گے۔ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اس دورے میں جرمن پارلیمنٹ کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے اور دونوں ملکوں کےدرمیان پارلیمنٹیرین کے تبادلوں اور پارلیمانی رابطوں پر بھی تبادہ خیال کریں گے ۔
واضح ہو کہ نوازشریف جرمنی میں بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے جس کا اہتمام پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ نے کیا ہے، اس فورم میں جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ بڑی تعداد میں جرمن سرمایہ کار بزنس ایگزیکٹو کی شرکت متوقع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے،جرمنی پہنچنے پر نوازشریف کا برلن کے ٹیگل ملٹری ایئر بیس پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔