اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کي وزارت داخلہ نے اتوار کے روز ايک بيان ميں اس خبر کي تصديق کي ہے کہ سيکيورٹي فورسز کي جانب سے، کئے جانے والے ايک حملے ميں البغدادي شدید زخمي ہوگيا ہے۔ عراق کے ايک سيکيورٹي عہديدار نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ايک ٹھکانے پر، کئے جانے والے حملے ميں داعش دہشتگردوں کے، کئي سرغنہ زخمي ہوئے ہيں جن ميں البغدادي بھي شامل ہے۔
داعش دہشتگرد گروہ کے ترجمان العدناني نے بھي اس خبر کي تصديق کي ہے کہ البغدادي زخمي ہوگيا ہے تاہم کہا ہے کہ وہ ايک ہوائي حملے ميں زخمي ہوا ہے۔ امريکہ نے دعوي کيا ہے کہ اس کے جنگي طياروں نے داعش کے ايک ايسے ٹھکانے کو نشانہ بنايا ہے جہاں البغدادي بھي موجود تھا۔
ايک اور رپورٹ يہ ہے کہ موصل کے ايک اسپتال سے چار ڈاکٹروں کو اغوا کرکے نا معلوم جگہ منتقل کرديا گيا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کي اس کاروائي کا مقصد، داعش دہشتگرد گروہ کے، زخمي ہونے والے افراد کا علاج و معالجہ کرنا رہا ہے۔
.......
/169