اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے آج اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے صوبہ الاحساء میں ایک امام بارگاہ پر دہشتگردوں کے حملے میں ملوث یہ دہشتگرد، سعودی عرب کے اندر اور باہر کئی دہشتگردانہ کاروائی میں میں ملوث ہیں۔
گرفتار ہونے والے دہشتگرد، بعض اداروں، مراکز اور شخصیتوں کو بھی نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
اس سے قبل بھی سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے الاحساء میں حسینیۃ الدالوہ پر حملے کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ شب عاشور کو الاحساء کے شیعہ نشین شہر حسینۃ الدالوہ اور القارہ اور القرین گاؤں کی دو امام بارگاہوں پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں کم سے کم آٹھ عزادار شہید اور تیس سے زيادہ زخمی ہوگئے تھے۔
.......
/169