اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کی آزاد فوج اور جبھۃ النصرہ کے تکفیری دہشتگردوں نے شام کے سرحدی علاقے جبل الشیخ کے مشرقی حصے میں اٹھائيس دروزیوں کو قتل کردیا ہے۔ یہ لوگ قومی دفاعی فورسز میں شامل تھے۔ لبنان کے روزنامہ الاخبار نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت تکفیری دہشتگردوں کی بھرپور حمایت کررہی ہے اور تکفیری گروہوں نے صیہونی حکومت کی مدد سے ہی جبل الشیخ کے عرنہ، عین الشعرا اور بقعسم اور صحنایا دیہی علاقوں میں دروزیوں کا قتل عام کیا ہے۔ دروزیوں کے قتل عام کے بعد قومی دفاعی فورسز نے بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرحملےکئے جن میں ساٹھ دہشتگرد ہلاک اور سینتیس زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے لبنانی فوج تکفیری دہشتگردوں کو لبنان میں علاج ومعالجے کے لئے لبنان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتی بلکہ صیہونی حکومت کے اسپتالوں میں تکفیری دہشتگردوں کا علاج ہورہا ہے۔ ادھر ترکی کے ایک تجزیہ نگار پروفیسر عباس کارا آغاچلی نے کہا ہےکہ ترکی نے شام و عراق میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی حمایت کرکے اپنی ساکھ خراب کرلی ہے۔ ترکی کی گيرسون یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا کہ حکومت انقرہ کو اس سے پیدا ہونے والے خطروں کا اندازہ نہیں ہے۔ انہوں نے داعش کے خلاف امریکہ کی سربراہی میں تشکیل پانے والے عالمی اتحاد کے بارے میں کہا کہ یہ اتحاد دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کےلئے نہیں بنایا گيا ہے کیونکہ امریکی انٹلجنس ہر جگہ پر داعش دہشتگردوں کا پتہ لگاسکتی ہے۔
........
/169