6 نومبر 2014 - 13:25
صیہونی حکام نے اپنی ناتوانی کا اعتراف کیا

صيہوني حکام نے فلسطينيوں کے مقابلے ميں اپني ناتواني کا اعتراف کيا ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صيہوني حکومت کي پوليس نے ايک بيان جاري کرکے کہا ہے کہ بيت المقدس ميں حالات کو تشدد کے ذريعے معمول پر نہيں لايا جاسکتا۔ اسي کے ساتھ صيہوني حکومت کے اندروني سلامتي کے وزير| يتزاک اہارو نويچ " نے کہا ہے کہ اسرائيل کے سيکورٹي اہلکار بيت المقدس ميں فلسطينيوں کے حملوں کو روکنے پر قادر نہيں ہيں ۔ انہوں نے کہا صيہوني حکومت کے وزير اعظم نے حکم ديا ہے کہ صيہونيوں کے خلاف کارروائيوں ميں ملوث فلسطينيوں کے گھر مسمار کرديئے جائيں ۔

ياد رہے کہ مسجد الاقصي پر صيہونيوں کے تازہ حملوں کے بعد بيت المقدس ميں حالات بہت خراب ہوگئے ہيں ۔ صيہوني فوجيوں اور فلسطينيوں کے درميان جھڑپوں ميں متعدد افراد زخمي ہوگئے ہيں ۔ اس کے علاوہ بدھ کو ايک فلسطيني نوجوان نے کئي صيہونيوں پر اپني گاڑي سے حملہ کرديا جس کے نتيجے ميں دو صيہوني ہلاک ہوگئے ۔ مذکورہ فلسطيني نوجوان بعد ميں صيہوني فوجيوں کي فائرنگ ميں شہيد ہوگيا۔ اس کے بعد بدھ کي رات بھي ايک فلسطيني نے اپني گاڑي سے صيہوني فوجيوں پر حملہ کيا جس کے نتيجے ميں کم سے کم تين صيہوني فوجي اس کي گاڑي سے کچل کے زخمي ہوگئے جن کي حالت نازک بتائي جاتي ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔

/169