31 اکتوبر 2014 - 20:39
غزہ، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری

صيہوني حکومت نے ايک بار پھر جنگ بندي کي خلاف ورزي کي ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صيہوني افواج نے پير کي رات جنين شہر کے جنوب ميں واقع عنزہ گاؤں پر حملہ کرکے سترہ فلسطينيوں کوگرفتار کرلياہے ۔دوسري جانب غزہ پر صيہوني حکومت کي حاليہ جارحيت ميں زخمي ہونے والا ايک فلسطيني منگل کي صبح زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے شہيد ہوگيا ۔

ادھر صيہوني فوجيوں نے شہر الخليل کے شمالي علاقوں پر حملہ کيا ہے ۔صيہوني فوجيوں کے اس حملے کے بعد فلسطينيوں کے ساتھ ان کا تصادم ہوا جس ميں دو فلسطيني زخمي ہوگئے ۔صيہوني فوجيوں نے اسي طرح غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے تقريبا بيس فلسطينيوں کو گرفتار کرليا ۔ دوسري جانب صيہوني فوجيوں نے الخليل شہر ميں واقع ايک ڈيري مصنوعات بنانے والے کارخانے کو تباہ کرديا ۔
۔۔۔۔۔۔۔

/169