اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار جعفری نے کہا ہےکہ جب تک شام میں امریکی اتحاد کےحملوں سے شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی مخالفت نہیں ہوتی شام ان حملوں کے خلاف کوئي اقدام نہیں کرے گا۔ بشار جعفری نے کہا کہ اگر امریکی اتحاد کے اقدامات شام میں براہ راست مداخلت کا مصداق قرارپائيں تو شام کی حکومت ضروری رد عمل دکھائے گي۔ بشار جعفری نے کہا کہ امریکہ عراق و شام میں داعش کے خلاف جو نام نہاد کاروائياں کررہا ہے وہ ان ملکوں کے عوام کی محبت میں نہیں ہے بلکہ اس دہشتگرد گروہ نے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حکام نے گذشتہ برسوں میں بارہا داعش دہشتگردگروہ کے خطروں کی بابت خبردار کیا تھا لیکن اس پر توجہ نہیں کی گئي۔ بشار جعفری نے کہا کہ امریکی حکام اپنی غلطی ماننے کو تیار نہیں ہوتے لھذا گذشتہ پانچ دہائيوں میں انہوں نے بے پناہ غلطیاں کی ہیں اور ان کے نتائج بھی دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بےشمار ثبوت و شواہد سے ثابت ہوتا ہے گذشتہ برسوں میں مشرق وسطی کے ملکوں میں امریکہ اور اس کے مغربی پٹھوؤں کی مداخلت کے نتیجے میں دہشتگرد گروہوں کو استحکام حاصل ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲