30 اکتوبر 2014 - 22:01
شام: دسیوں دہشتگرد ہلاک

شام کی فوج نے چھ صوبوں میں آپریشن کر کے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن شام کے دیر الزور ، حمص ، ادلب ، حلب ، حماہ اور درعا صوبوں میں شام کی فوج کے حملوں میں دسیوں دہشگرد ہلاک اور زخمی ہوگۓ ہیں۔ شام کی فوج نے صوبۂ دیر الزور میں واقع حویجہ الصکر اور صناعت کے علاقوں میں آپریشن کر کے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت غیر ملکیوں کی ہے۔ اس آپریشن میں متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ادلب ، حماہ ، درعا اور حلب کے صوبوں میں بھی شام کی فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کر کے متعدد دہشتگرد ہلاک کردیۓ ہیں۔ جبکہ شام کی فوج نے حمص کے مضافات میں سولہ مقامات میں آپریشن کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

.......

/169