اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف کل اس اجلاس میں تقریر کریں گے۔ اس اجلاس میں اکیس ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں۔ محمد جواد ظریف اس اجلاس میں شرکت کے علاوہ افغانستان کے صدر اشرف غنی احمد زئی اور چین کی سرکاری کونسل کے سربراہ یانگ جیہ چی سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ استنبول پراسیس سنہ دو ہزار گیارہ میں چودہ علاقائی اور علاقے سے باہر کے سولہ ممالک اور بارہ عالمی تنظیموں کی موجودگي میں تشکیل پایا تھا۔ اب تک اس کے تین اجلاس بلائے جا چکے ہیں ۔ جن میں سے دو اجلاس ترکی کے شہر استنبول اور انقرہ میں جبکہ ایک تاجیکستان میں اور اب چوتھا اجلاس چین میں منقعد ہورہا ہے۔
.......
/169