اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی فوج نے اپنے ملک میں دہشتگردوں کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن کرتے ہوئے درجنوں دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق لبنانی فوج نے اپنے ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں کاروائیاں شروع کی ہیں اور شمالی اور جنوبی لبنان کے علاقوں طرابلس اور صیدا سے دسیوں دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ فوجی آپریشن کے دوران فوجیوں کی مدد و پشتپناہی کے لئے فوجی طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی شمالی اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کی فضا میں پرواز کررہے ہیں۔ لبنانی فوج کے کمانڈر جان قہوجی نے کہا ہے کہ لبنان میں دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ سنہ دو ہزار گيارہ میں شام کا بحران شروع ہونے کے بعد دہشتگردانہ سرگرمیوں کے نتیجے میں لبنان کے مختلف علاقوں میں بھی بدامنی بڑھتی جارہی ہے اور فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے ابتک سینکڑوں کی تعداد میں مسلح دہشتگرد ہلاک و زخمی یا گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲