اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امريکي پوليس نے بتايا ہے کہ سياٹل ميں فائرنگ کے تازہ واقعے ميں تين افراد ہلاک ہوگئے ہيں ۔ اس رپورٹ کے مطابق پير کو ايک ساٹھ سالہ شخص نے اپني بيٹي اورنواسي کو گولي مارکے ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھي گولي مارکے ہلاک کرليا ۔
رپورٹ کے مطابق ايک دس سالہ بچے نے پوليس کو فون کرکے بتايا کہ اس کے نانا نے اس کي ماں اور اس کي بہن کو گولي مار کے ہلاک کيا اور پھر خود اسي بندوق سے خودکشي کرلي ۔ اس رپورٹ کے مطابق بوڑھا شخص اس بچے کو بھي گولي مارنا چاہتا تھا ليکن وہ اپني جان بچاکے بھاگنے ميں کامياب رہا ۔ امريکا ميں گن کلچر کي وجہ سے تشدد کے واقعات ميں ہر سال ہزاروں افراد اپني جان سے ہاتھ دھو بيٹھتے ہيں ۔
.......
/169