اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے بہت سے افراد کو صوبہ رقہ میں اس لئے جان سے مار دیا کیونکہ انہوں نے تكفيريوں کی بات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق تكفيري دہشت گرد لوگوں کو دہشت زدہ کرنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ میں اس طرح کے جرائم کرتے ہیں۔
دوسری جانب رپورٹ یہ بھی ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے شمالی شام کے شہر حلب کے حمدانيہ محلے میں ایک اسکول پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس میں کئی بچے ہلاک و زخمی ہوئے۔
اس سے پہلے بچوں کی فلاح وبہبودی کے لئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم يونیسف نے شام میں بچوں کو نشانہ بنانے کی بابت داعش کے دہشت گردوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تكفيري عنصر بچوں کی نسل کشی کرنے کے علاوہ انہیں خودکش حملوں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
.......
/169