27 اکتوبر 2014 - 05:31
 ہمارے اوپر بمباری کر دو تاکہ ہمیں جنسی اذیت سے نجات مل سکے

اس مظلوم خاتون نے ٹیلیفون پر رو رو کر عراقی فوج سے التماس کی اور کہا: اگر تم ہمارے ٹھکانوں سے مطلع ہو تو ہمارے اوپر بمباری کر دو!

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے ایزدی قبیلے کی ایک عورت جو داعش کے قبضے میں ہے نے عراقی فوج کو فون کر کے التجا کی ہے کہ ان کے ٹھکانے پر بمباری کریں۔
اس مظلوم خاتون نے ٹیلیفون پر رو رو کر عراقی فوج سے التماس کی اور کہا: اگر تم ہمارے ٹھکانوں سے مطلع ہو تو ہمارے اوپر بمباری کر دو!
اس عورت نے یہ بتاتے ہوئے کہ اس کے ساتھ اور بھی بہت ساری عورتیں داعش کے چنگل میں گرفتار ہیں کہا: ہمیں ہر روز ۳۰ مرتبہ سے زیادہ جنسی تجاوز کا شکار بنایا جاتا ہے اور میں اب ایسی دردناک بیماری میں مبتلا ہو گئی ہوں کہ حرکت بھی نہیں کر سکتی۔
اس ایزدی عورت نے مزید تاکید کی: بہت ساری عورتیں جو میرے ساتھ داعش کے ہاتھوں اسیر تھیں جو اپنی آزادی سے ناامید اور جنسی تجاوز سے تھک کر خود کشی کر چکی ہیں اور اگر تم لوگ ہمارے اس ٹھکانے پر بمباری نہیں کرو گے تو میں بھی خود کشی کر لوں گی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عراق پر داعش کے حملوں کے آغاز سے اب تک پانچ ہزار سے زیادہ ایزدی مرد داعش کے ہاتھوں مارے گئے جبکہ سات ہزار سے زیادہ عورتیں داعش کے ہاتھوں اسیر ہو گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲