26 اکتوبر 2014 - 14:08
مصری شہداء کے خون پر کوئی مذاکرات نہں ہوسکتے: مرسی

مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ مصر میں ہونے والے کودتا کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ وہ مصری شہداء کے خون کے مسئلے پر کوئی گفتگو نہیں کریں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ مصر میں ہونے والے کودتا کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ وہ مصری شہداء کے خون کے مسئلے پر کوئی گفتگو نہیں کریں گے۔ مصر کے معزول کے صدر مرسی نے کہا کہ کودتا کرنے والے عناصر پورے ملک پر تسلط جمانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم مصری عوام کے خلاف انجام دیئے جانے والے جرائم کی بناء پر ان کا مستقبل کبھی روشن نہیں ہوسکتا اور ان کیلئے برے نتائج برآمد ہوں گے۔ محمد مرسی نے سینا کے علاقے میں ہونے والے حالیہ حملے کا ذکرکرتے ہوئے، کہ جس میں مصری فوج اور پولیس کے لگ بھگ تیس اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے، کہا کہ ان فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو ہرگز فراموش نہیں جاسکتا۔ انھوں نے ان مصریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جو فوجی کودتا کی بناء پر گرفتار کئے گئے ہیں، کہا کہ وہ اس بات کے پابند ہیں کہ جبتک ان گرفتار شدہ تمام افراد کو رہا نہیں جائے گا وہ جیل سے باہر نہیں نکلیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲